1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

  • قدرتی علاقوں کا تحفظ

    جنگلی حیات کے قدرتی علاقے خطرے میں

    قدرتی علاقوں کا تحفظ

    بھارتی شہر حیدرآباد میں جنگلی حیات کے تنوع کے موضوع پر کانفرنس جمعے کو اپنے اختتام کو پہنچی۔ اس کانفرنس میں جنگلی حیات کے قدرتی علاقوں کو پہنچنے والے نقصانات پر گفتگو کی گئی اور جنگلی حیات کے تنوع کو تحفظ دینے کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

  • خطرات سے دوچار برساتی جنگلات

    جنگلی حیات کے قدرتی علاقے خطرے میں

    خطرات سے دوچار برساتی جنگلات

    برساتی جنگلات کو زمین کے پھیپھڑے کہا جاتا ہے اور حیاتیاتی تنوع کو جلا بخشنے والے یہی برساتی جنگلات شدید خطرات سے دوچار ہیں۔گزشتہ پچاس برسوں میں ان قدرتی جنگلات کا نصف لکڑی کی ضروریات پورا کرنے اور اصل درختوں کی جگہ سویا بین کے اور قدرتی تیل کی پیداوار والے دیگر درخت لگانے کے باعث صفحہ ہستی سے مٹ چکا ہے۔

  • درختوں کی کٹائی سے لاحق خطرات

    جنگلی حیات کے قدرتی علاقے خطرے میں

    درختوں کی کٹائی سے لاحق خطرات

    بن مانسوں کی آرینگوٹان نامی نسل قدرتی جنگلات کی کٹائی کی وجہ سے بقا کے مسئلے سے دوچار ہے۔ اس مسئلے سے نمٹنے کا کوئی فوری حل دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ دنیا میں آرینگوٹان نسل کے بن مانسوں کی آماجگاہوں کے اس علاقے میں درختوں کی کٹائی کی منظوری دی جا چکی ہے، جہاں ان بن مانسوں کی 80 فیصد نسل آباد ہے۔

  • تاحد نگاہ پالم آئل درخت

    جنگلی حیات کے قدرتی علاقے خطرے میں

    تاحد نگاہ پالم آئل درخت

    پالم آئل درخت دیکھنے میں بہت سرسبز اور دلکش دکھائی دیتے ہیں تاہم جنگلی حیات کے تنوع کے لیے اس وقت سب سے بڑے خطرہ بھی یہی ہیں۔ پالم آئل کاروبار میں زبردست منافع کے باعث انڈونیشیا اور ملائیشیا میں قدرتی جنگلات کا ایک بڑا حصہ ان پالم آئل درختوں میں تبدیل ہو چکا ہے۔

  • ’سمندری قدرتی جنگلات‘ بھی غائب

    جنگلی حیات کے قدرتی علاقے خطرے میں

    ’سمندری قدرتی جنگلات‘ بھی غائب

    ریف کورل یا آب سنگ مرجانی کو ’آبی قدرتی جنگلات‘ کہا جاتا ہے۔ ہزاروں پودوں اور سمندری حیات کی آماجگاہ یہ ریف کورل بھی تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔ ان کا پانچوں حصہ زمینی درجہ حرارت میں اضافے اور سمندروں کی آلودگی کی وجہ سے ختم ہو چکا ہے۔

  • صرف 16 سو پانڈے

    جنگلی حیات کے قدرتی علاقے خطرے میں

    صرف 16 سو پانڈے

    دنیا بھر کے جنگلات میں صرف 16 سو جائنٹ پانڈے زندہ ہیں۔ یہ پانڈے چین کے جنوب مغرب میں واقع چھ پہاڑی سلسلوں میں موجود ہیں۔ قدرتی ماحول کے تحفظ کے لیے سرگرم تنظیمیں ان دنوں اس مہم پر کام کر رہیں کہ کس طرح ان پہاڑی سلسلوں میں موجود پانڈوں کو ایسے راستے فراہم کیے جائیں کہ یہ ایک دوسرے تک محفوظ انداز میں پہنچ پائیں۔

  • پانڈہ کی خوراک کا ذریعہ

    جنگلی حیات کے قدرتی علاقے خطرے میں

    پانڈہ کی خوراک کا ذریعہ

    ہر 120 تا 150 برسوں میں بانسوں کے جنگلات ختم ہو جاتے ہیں اور پانڈے قدرتی طور پر بانسوں کے کسی دوسرے جنگل میں منتقل ہو جاتے ہیں۔ مگر چین میں ترقی اور نئی انسانی آبادیوں کی تناظر میں اب ایسا ہونا انتہائی مشکل ہے۔

  • شیروں کے لیے زہر

    جنگلی حیات کے قدرتی علاقے خطرے میں

    شیروں کے لیے زہر

    افریقہ میں بہت سے باشندے شیروں سے نفرت کرتے ہیں کیونکہ وہ ان کی بکریوں اور گائے بھینسوں کو ہلاک کر دیتے ہیں۔ اس لیے شیروں کو مارنے کے لیے افریقی باشندے انہیں زہر دے دیتے ہیں۔ افریقہ کے کئی قدرتی پارکوں میں اب شیر تقریبا نایاب ہو چکے ہیں۔

  • ہرے بھرے علاقوں کو خطرہ

    جنگلی حیات کے قدرتی علاقے خطرے میں

    ہرے بھرے علاقوں کو خطرہ

    ہرے بھرے علاقوں کے مسلسل کم سے کم تر ہو جانے کی وجہ سے جنگلی بلیوں کی بقا بھی خطرے سے دوچار ہے۔ ان بلیوں اور کسانوں کے درمیان اب مسلسل لڑائی رہتی ہے، جس کا بالآخر نتیجہ عام طور پر جانوروں کی ہلاکت کی صورت میں نکلتا ہے۔ جنگلات میں انسانوں کی جانب سے جانوروں کو ہلاک کر دینے کے واقعات بہت عام ہیں۔

  • کارک بلوط بھی ختم؟

    جنگلی حیات کے قدرتی علاقے خطرے میں

    کارک بلوط بھی ختم؟

    پہلے لوگ بوتلیں بنانے کے لیے کارک بلوط کے درخت کی چھال استعمال کیا کرتے تھے، جس کی جگہ اب پلاسٹک نے لے لی ہے۔ ان کارک بلوط کے قدرتی جنگلات بھی تیزی سے ختم ہوتے جا رہے ہیں۔ یہ جنگلات پرندوں کی کئی اقسام کی آماج گاہ ہوا کرتے تھے۔

  • قدرتی علاقے اور شہروں کی باہمی بقا

    جنگلی حیات کے قدرتی علاقے خطرے میں

    قدرتی علاقے اور شہروں کی باہمی بقا

    بگوٹا قدرت ماحول اور شہری خوبصورت کی ایک تابناک مثال ہے۔ اس شہر میں پرندوں اور جانوروں کی متعدد اقسام موجود ہیں۔ پولینڈ میں بھی ملک میں پرندوں کی 65 فیصد اقسام وارسا میں رہتی ہیں۔ برسلز بلجیئم میں موجود 50 فیصد پودوں کا مسکن ہے۔

  • جرمنی میں بھی جنگلی حیات کو خطرات لاحق

    جنگلی حیات کے قدرتی علاقے خطرے میں

    جرمنی میں بھی جنگلی حیات کو خطرات لاحق

    جرمنی میں بھی زمین کی مسلسل بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے قدرتی حیات کو سخت خطرات لاحق ہیں۔ انفراسٹکچر کی تعمیرات اور سڑکوں کے جال کی وجہ سے بھی جانوروں اور پودوں کی متعدد انواع بقا کے خطرے سے دوچار ہیں۔ جرمنی کا ایک علاقہ جہاں پانچ ہزار سے زائد جانوروں اور بہت سے پرندوں کی انواع کو تحفظ دیا گیا ہے۔

  • قدرتی تالاب کہاں گئے؟

    جنگلی حیات کے قدرتی علاقے خطرے میں

    قدرتی تالاب کہاں گئے؟

    زمین کی سطح میں پانی کی مسلسل کمی کی وجہ سے تالاب سوکھتے جا رہے ہیں اور مینڈکوں سمیت اس نوع کی متعدد حیات کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

  • فوٹوکینا 2012ء

    تصویروں کی دنیا

    فوٹوکینا 2012ء

    جرمن شہر کولون میں فوٹوگرافی کی صنعت کا دنیا کا سب سے بڑا تجارتی میلہ ’فوٹوکینا‘ جاری ہے۔انسانی تاریخ میں تصاویر کبھی بھی اتنی برق رفتاری سے دنیا کے مختلف حصوں میں نہیں بھیجھی جا سکتی تھیں، جیسا کہ آج ممکن ہے۔

  • ہلکا اور چھوٹا

    تصویروں کی دنیا

    ہلکا اور چھوٹا

    سب سے ہلکا فُل فریم کیمرہ EOS 60D قرار پایا ہے۔ کینن کی طرف سے اسے GPS ٹرانسمیٹر کے ساتھ ساتھ ایک وائرلیس انٹرنیٹ کنکشن سے بھی لیس کیا گیا ہے۔

  • چھوٹا کیمرہ اور بہترین تصاویر

    تصویروں کی دنیا

    چھوٹا کیمرہ اور بہترین تصاویر

    مارکیٹ میں Pentax Q10 کو سب سے چھوٹا سسٹم کیمرہ قرار دیا گیا ہے۔ یہ 10.2 سینٹی میٹر چوڑا اور 180 گرام وزنی ہے۔ لیکن اس کے باوجود اس کے ساتھ ایک بڑا آپریٹس سسٹم جوڑا جا سکتا ہے۔

  • تصویر سے فلم تک

    تصویروں کی دنیا

    تصویر سے فلم تک

    فوٹو کیمرے میں ویڈیو بنانے کا فنکشن اہم ہوتا جا رہا ہے۔ ہالی وڈ کی کئی فلمیں ایسے ہی کیمروں سے بنائی گئی ہیں۔ ٹی وی سیریل ’ڈاکٹر ہاؤس‘ اور فلم ’پرسیپشن‘ کی تیاری میں DSLR تکنیک استعمال کی گئی۔

  • ورسٹائل پارٹس

    تصویروں کی دنیا

    ورسٹائل پارٹس

    تمام بڑے مینوفیکچررز اپنے کیمروں میں ورسٹائل پارٹس کی وسیع رینج پیش کرتے ہیں۔ اس تصویر میں پروفیشنل فلم سازی کے لیے سونی کا Alpha 99 کیمرہ دکھایا گیا ہے۔

  • ملٹی میڈیا یادیں

    تصویروں کی دنیا

    ملٹی میڈیا یادیں

    فلم اب تصویری البم میں بھی ضم کی جا سکتی ہے۔ فلم کو ایک ’کیو آر‘ کوڈ کے تحت اسمارٹ فون یا پھر ٹیبلیٹ پی سی پر دیکھا جا سکتا ہے۔

  • دیوار پر تصویر

    تصویروں کی دنیا

    دیوار پر تصویر

    اپنی تصویر دیوار پر لٹکانے کے خواہشمند حضرات اب پہلے ہی اسمارٹ فون یا پھر ٹیبلیٹ پی سی پر دیکھ سکیں سکتے ہیں کہ ان کی تصویر کیسی نظر آئے گی۔ اس کے لیے آپ کو "augmented reality" ایپلیکیشن کی ضرورت ہو گی۔

  • تصاویر فوری طور پر تیار

    تصویروں کی دنیا

    تصاویر فوری طور پر تیار

    فیوجی فلم کمپنی کا کیمرہ Instax بغیر انٹرنیٹ کے میدان میں اترا ہے۔ یہ چند ہی لمحوں میں اچھے معیار کی تیار تصاویر آپ کے سامنے رکھ دیتا ہے۔ تاہم ایک کمپیکٹ کیمرے کے مقابلے میں اس کا سائز کچھ بڑا ہے۔

  • خود تجربہ کریں

    تصویروں کی دنیا

    خود تجربہ کریں

    اس سال 18 سے 23 ستمبر تک اس نمائش میں 41 ملکوں کے ا1160 نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں۔ اس نمائش میں شریک افراد نمائشی کیمروں سے خود بھی تصاویر کھینچ سکتے ہیں۔


    مصنف: اولے کیمفر / امتیاز احمد | ایڈیٹر: یوہانا شمیلر/ افسر اعوان