1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

پروگرام

لرننگ بائی ایئر: پاکستان کے لیے ڈی ڈبلیو کا خصوصی انعامی مقابلہ

ڈوئچے ویلے کے ریڈیو ڈراموں کے بہت معروف تعلیمی سلسلے لرننگ بائی ایئر کو پاکستان میں اس ادارے کے پارٹنر ریڈیو اسٹیشنوں نے اپنے ہاں سے نشر کرنا شروع کر دیا ہے۔

اس حوالے سے ڈی ڈبلیو نے ایک خصوصی انعامی مقابلے کے ذریعے پاکستانی سامعین کو بیس آئی پوڈ نینو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ کو ہمارے نیچے دیے گئے سوال کا بذریعہ ای میل جواب دینا ہے۔ یہ ای میل آپ ہمیں تین ممکنہ جوابات میں سے کسی پر بھی کلک کر کے بھجوا سکتے ہیں۔

لیکن اگر آپ کو کوئی تکنیکی مشکل درپیش ہو تو اس انعامی مقابلے میں حصہ آپ اس طرح بھی لے سکتے ہیں کہ ہمیں LbEUrduQuiz@dw.de پر ای میل لکھیے جس میں آپ کا جواب، نام اور ڈاک کا پتہ لازمی شامل ہو تاکہ انعام نکلنے کی صورت میں آپ کا آئی پوڈ نینو(8 GB) آپ کو بھجوایا جا سکے۔

سوال:

ڈی ڈبلیو کے لرننگ بائی ایئر کے تعلیمی سلسلے کے پروگرام کس یورپی ملک میں تیار کیے گئے؟

برطانیہ

جرمنی یا

فرانس میں؟

شرکت کی شرائط:

۔ یہ انعامی مقابلہ ایسے افراد کے لیے ہے جو ڈوئچے ویلے کی اردو زبان میں ریڈیو اور انٹرنیٹ پیشکشوں میں دلچسپی رکھتے ہیں اور جن کی عمر کم از کم اٹھارہ برس ہے۔

۔ اس مقابلے میں ڈی ڈبلیو کے کارکن، اس نشریاتی ادارے کے تمام ذیلی ادارے اور ان کے اہل خانہ حصہ نہیں لے سکتے۔

۔ ہر شرکت کنندہ اس مقابلے میں صرف ایک بار حصہ لے سکتا ہے۔ جو شرکت کنندگان اس مقابلے میں ایک سے زیادہ مرتبہ حصہ لیں گے، ان کے نام اس مقابلے سے خارج کر دیے جائیں گے۔

۔ تمام شرکت کنندگان کو یہ بات یقینی بنانی چاہیے کہ وہ مقابلے میں حصہ لیتے ہوئے اپنا جو نام اور پتہ لکھیں، وہ مکمل اور درست ہو۔ نامکمل یا تاخیر سے ملنے والے جوابات مقابلے میں شامل نہیں کیے جائیں گے۔

۔ اس انعامی مقابلے میں پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق آپ پندرہ اکتوبر 2012ء کو دوپہر 12 بجے سے لے کر گیارہ نومبر 2012ء کی رات 11 بج کر 59 منٹ تک حصہ لے سکتے ہیں۔ مقابلے میں شرکت کی مجموعی مدت چار ہفتے رکھی گئی ہے۔

۔ ہمیں ملنے والے تمام درست جوابات میں سے مقابلے کی مدت پوری ہونے کے بعد جلد از جلد لیکن قرعہ اندازی کے ذریعے بیس انعام یافتگان کا انتخاب کیا جائے گا۔ ان میں سے ہر کسی کو ایپل کا ایک عدد آٹھ گیگا بائٹ کا آئی پوڈ نینو دیا جائے گا۔

۔ انعامات پانے والے تمام شرکت کنندگان کا نامو‌ں کا اعلان ڈوئچے ویلے شعبہء اردو کی ویب سائٹ پر کیا جائے گا: dw.de/urdu

اس مقابلے میں شرکت کی مندرجہ بالا شرائط سے قطع نظر ڈوئچے ویلے نے یہ حق اپنے لیے محفوظ رکھا ہے کہ بغیر کسی اعلان یا پیشگی اطلاع کے انعام یافتگان کو بھیجے جانے والے انعامات میں کسی بھی وقت تبدیلی کی جا سکتی ہے اور جیتنے والوں کو آئی پوڈ کی جگہ اتنی ہی مالیت یا اس سے زیادہ قدر و قیمت کے دیگر انعامات بھی دیے جا سکتے ہیں۔ تاہم ان انعامات کی قدر و قیمت میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔

ڈوئچے ویلے نے یہ حق بھی اپنے پاس محفوظ رکھا ہے کہ اس مقابلے میں شرکت کی عمومی شرائط میں کسی بھی وقت بغیر کسی قبل از وقت اطلاع کے کوئی بھی ترمیم کی جا سکتی ہے۔ ڈی ڈبلیو جیتنے والے شرکت کنندگان کو بھیجے گئے انعامات کے گم ہو جانے، انہیں نقصان پہنچنے یا اس طرح کے دیگر امکانات کی صورت میں کامیاب شرکت کنندگان کو کوئی متبادل انعام بھجوانے کا پابند نہیں ہو گا۔ اس سلسلے میں تمام قانونی حقوق ڈوئچے ویلے کے حق میں محفوظ ہیں۔

شرکت کنندگان کو انعامی مقابلے میں حصہ لینے سے قبل ان شرائط کو قبول کرنا ہو گا۔ اگر کسی شرکت کنندہ نے ان شرائط کی خلاف ورزی کی تو ڈوئچے ویلے کے پاس یہ حق محفوظ ہو گا کہ وہ اس خلاف ورزی کا علم ہونے کے بعد متعلقہ شرکت کنندہ کا انعام منسوخ کر کے قرعہ اندازی کے ذریعے یہی انعام کسی دوسرے شرکت کنندہ کو فاتح قرار دے کر اس کو بھجوا دے۔

اس مقابلے میں آپ کی شرکت کے لیے بہت شکریہ۔ ہم آپ کی خوش قسمتی کے لیے دعاگو ہیں۔

ڈوئچے ویلے شعبہء اردو