1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

  • ادبی مرکز

    فرینکفرٹ کتاب میلہ 2012

    ادبی مرکز

    پانچ روزہ یہ سالانہ کتاب میلہ جرمنی کے مالیاتی مرکز فرینکفرٹ میں دس اکتوبر کو شروع ہوا۔ اس قدر بڑے کتاب میلے کے انعقاد کی وجہ سے فرینکفرٹ کو عالمی ادبی مرکز بھی کہا جاتا ہے۔

  • کثیر تعداد

    فرینکفرٹ کتاب میلہ 2012

    کثیر تعداد

    اس کتاب میلے میں دنیا بھر سے سات ہزار نمائش کنندہ شریک ہیں۔ اس تصویر میں ایک جرمن پبلیشر کے اسٹال پر وزیٹرز کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

  • مطالعہ

    فرینکفرٹ کتاب میلہ 2012

    مطالعہ

    یہاں پر آنے والے محض نئی کتابوں سے آشنا ہی نہیں ہوتے بلکہ مخصوص جگہوں پر بیٹھ کر مطالعے سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے کتابوں کی کوئی کمی نہیں۔ صرف جرمنی میں سالانہ تقریباﹰ ایک لاکھ نئی کتابیں شائع ہوتی ہیں۔

  • کہانیاں

    فرینکفرٹ کتاب میلہ 2012

    کہانیاں

    بُک فیئر میں داستان گوئی کی نشستوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس تصویر میں شامی نژاد رفیق شامی ایسے ہی ایک سیشن میں شریک ہیں۔

  • کھانا

    فرینکفرٹ کتاب میلہ 2012

    کھانا

    محض کھانوں سے متعلق کتابیں ہی نہیں بلکہ کھانے کا بھی انتظام ہے۔

  • الیکٹرانک کتابیں

    فرینکفرٹ کتاب میلہ 2012

    الیکٹرانک کتابیں

    ٹیکنالوجی کے اس دور میں ڈیجیٹل مطالعے کا رجحان بھی فروغ پا رہا ہے۔ اس کا اندازہ یوں لگایا جا سکتا ہے کہ جرمنی میں گزشتہ برس جتنی ای۔بُکس ڈاؤن لوڈ کی گئیں، اس کے برابر تعداد میں رواں برس کی پہلی ششماہی میں ڈاؤن لوڈ کر لی گئی ہیں۔

  • ادبی رجحان

    فرینکفرٹ کتاب میلہ 2012

    ادبی رجحان

    یہ مصنف میشائل کروگیر ہیں، جنہوں نے جرمنی میں کتاب کلچر کے فروغ میں اہم کردار اداکیا۔

  • اشتیاق

    فرینکفرٹ کتاب میلہ 2012

    اشتیاق

    ہالی وُڈ اسٹار آرنلڈ شوازنیگر کی زندگی پر کتاب بھی اس نمائش میں پیش کی گئی۔ اس موقع پر آرنلڈ کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے متعلقہ اسٹال پر پہلے سے ہی مداحوں کا ایک ہجوم موجود تھا۔

  • ایکشن ہیرو

    فرینکفرٹ کتاب میلہ 2012

    ایکشن ہیرو

    اپنی زندگی پر کتاب کی رونمائی کے لیے آرنلڈ شوازنیگر نے بُک فیئر کا دورہ کیا۔

  • وقفہ

    فرینکفرٹ کتاب میلہ 2012

    وقفہ

    نمائش کے وسیع و عریض ہالوں میں مختلف اسٹالز دیکھنے کے بعد یہ لوگ آرام کر رہے ہیں۔

  • جرم کی داستان

    فرینکفرٹ کتاب میلہ 2012

    جرم کی داستان

    یہ ہے ڈونا لیون، جنہیں جرائم پر مبنی داستانیں لکھنے پر ملکہ حاصل ہے۔ لیون بھی اس نمائش میں شریک ہیں۔

  • انٹرویو

    فرینکفرٹ کتاب میلہ 2012

    انٹرویو

    ارسلا کریشل ڈی ڈبلیو ٹیلی وژن سے بات چیت کر رہی ہیں۔ انہیں چند روز پہلے ہی اپنے ناول ’لانڈ گریشٹ‘ کے لیے جرمن بُک پرائز ملا ہے۔


    مصنف: ندیم گِل / رائنر تراؤبے | ایڈیٹر: عاطف بلوچ / ریکارڈو اوٹے