1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages
DW Sprachkurse Deutsch warum nicht Brandingbanner Deutsche Welle, Sprachkurse/Bildungsprogramme, (c) DW Auslandsmarketing 2012, Benutzung nur für Deutschkurse!

Deutsch – warum nicht?‎

سبق 1

آندریاز آخن کے ہوٹل اوئیروپا میں کام کرتا ہے تا کہ اپنی صحافت کی تعلیم کے اخراجات پورے کر سکے۔ کہانی میں دلچسپ موڑ اس وقت آتا ہے جب ایک مشہور موسیقار ہوٹل کے کمرہ نمبر دس سے اچانک غائب ہو جاتا ہے۔اہم گرامر:۔ افعال کی گردانیں۔ ضمیر۔آسان سوالات، حالت ظرفی۔

سبق 2

آندریاز کے پاس بہت کام ہے۔ اسے ہوٹل کے مہمانوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔ اپنے والدین کے لئے بھی اسے ایک کمرہ تلاش کرنا ہوتا ہے اور کارل دی گریٹ کا انٹرویو لینا ہوتا ہے۔ مزید برآں والدین جان جاتے ہیں کہ ننھی پری EX کون ہے اور آندریاز کے ساتھ اس کی کیسے واقفیت ہوئی۔ اہم گرامر:۔ فعل معاون۔ ماضی بعید۔ حالت مفعول۔

طلبا اور طالبات

Deutsch – warum nicht?

چار اسباق پر مشتمل جرمن کورس Deutsch –  warum nicht? صحافت کے ایک طالبعلم اور ان کی ایک غیر مرئی ساتھی کی کہانی بیان کرتا ہے۔ان دونوں کی مہمات میں آپ بھی شریک رہیے اور اس طرح بآسانی جرمن زبان سیکھیے۔ 26 اسباق پر مشتمل ہر قسط مکالمات، مشقیں اور آڈیوز کو download کرنے کی سہولت پیش کرتی ہے۔ یہ کورس یورپیین لینگویج اسٹینڈرڈ  کے درجہ A1 تا   B1پر پورا اترتا ہے۔  اسے نئے اور ایڈوانس کورس کے طلبا کی ضرورتوں کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ Deutsch – warum nicht? کورس ڈوئچے ویلے اور گوئتھے انسٹیٹیوٹ کی مشترکہ پیشکش ہے۔ 

Deutsch – warum nicht?پوڈ کاسٹ کے طور پراپنے ساتھ لے جانا

اپنے سبق کی تیاری یا دوران سفر خود سے سیکھنے کے لۓ ہماری پیش کشوں سے فائدہ اٹھائیے۔ Deutsch – warum nicht? کی تمام اقسمط یہاں سے حاصل کیجۓ