1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

موبائل

موبائل فون پر لمحہ بہ لمحہ با خبر رہیے

اب ڈوئچے وَیلے کی آن لائن پیشکش اپنے موبائل فون پر بھی دیکھئے اور ہر لمحہ با خبر رہیے۔ اِس طرح ہماری خبریں اور جائزے اب آپ کسی بھی وقت اور کہیں بھی پڑھ سکتے ہیں۔

اگر آپ کے پاس ملٹی میڈیا کی سہولتوں سے آراستہ موبائل فون ہے یا آپ کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت کا حامل کوئی جیبی کمپیوٹر ہے تو آپ جب بھی چاہیں، dw.de/urdu پر جا کر اُردو رسم الخط میں ہماری وَیب سائٹ پر موجود تفصیلات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

اِس کے لئے سب سے پہلے آپ کے موبائل فون پر ڈَیٹا ٹرانسفر کرنے کا کنکشن ہونا ضروری ہے ( مثلاً ایک GPRS کنکشن )۔ پھر اُس کے Browser میں آپ درجِ ذیل URL درج کریں : http://mobile.dw.de/urdu

پیج کو ڈاﺅن لوڈ کریں، جو کہ آپ کی براﺅزر وِنڈو میں نظر آنے لگے گا۔ ایسا ہو جانے کے بعد آپ Joystick یا کرسر کی مدد سے صفحے کے مختلف مندرجات پر جا سکتے ہیں اور نیلے رنگوں میں نمایاں کئے گئے متن اور لِنکس پر کلِک کر سکتے ہیں۔

ایک تجویز: وَیب ایڈریس کے اندراج کا وقت بچانے کے لئے آپ اِس ایڈریس یعنی http://mobile.dw.de/urdu کو بُک مارک بھی کر سکتے ہیں بلکہ چاہیں تو اِسی کو اپنا مستقل ہوم پیج بھی بنا سکتے ہیں۔

زبان کے پیچیدہ حروف کا حامل ہونے کی وجہ سے ممکن ہے کہ عبارت کے کچھ حصے تمام موبائل فونز پر صحیح طرح سے دکھائی نہ دیں۔ ایسی مشکلات کی صورت میں اپنی موبائل فون کمپنی سے رجوع فرمائیں اور پوچھیں کہ آیا اَپ ڈیٹ کی کوئی سہولت موجود ہے۔ اگر آپ کا موبائل فون True Type Fonts کو سپورٹ کرتا ہے تو آپ مطلوبہ فونٹ اِس پتے پر جا کر ڈاﺅن لوڈ بھی کر سکتے ہیں: http://www2.dw.de/static/language/urdu/aleem_urdu_unicode.zip

اگر آپ dw.de کی پیشکش تک رسائی کے لئے ڈَیٹا ٹرانسفر کنکشن (مثلاً GPRS) استعمال کرتے ہیں تو پھر یہ سہولت فراہم کرنے والا ادارہ آپ سے عام طور پر ایک کنکشن فیس لے گا۔ مختلف اداروں کی کنکشن فیس ایک دوسرے سے مختلف ہو سکتی ہے۔ dw.de کی موبائل سروِس بہرحال مُفت ہے۔ آپ کسی قسم کے اضافی چارجز کے بغیر اِس سروِس سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

مختلف موبائل فونز کی اپنی اپنی خصوصیات کی بناءپر ہماری وَیب سائِٹ مختلف انداز میں نظر آ سکتی ہے۔ ہمارے مختلف آن لائن جائزوں کے ساتھ دی گئی تصاویر کا نظر آنا بھی اِنہی خصوصیات پر منحصر ہے۔ پرانے موبائل فونز پر (مثلاً جو سن 2003ءسے پہلے کے ہیں) dw.de کا تمام مواد دکھائی دینے میں مشکلات بھی پیش آ سکتی ہیں۔

مزید معلومات، سوالات اور تجاویز کے لئے آپ اِس پتے پر ہم سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں : urdu@dw.de